حیدرآباد۔6۔مئی(اعتماد نیوز)کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج بی جے
پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی تقسیم کرو کی سیاست پر گامزن ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے پیچھے کارپوریٹ طاقتوں کے علاوہ عام
آدمی کی طاقت نہیں ہے۔ اتر پردیش کے مرزا پور میں انتخابی جلسہ سے انہوں نے
مخاطب ہوکر کہا کہ بی جے
پی ملک کے عوام کو ذات ‘مذہب اور فرقوں میں بانٹ
کر ووٹ کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے دوسری جانب سماج وادی
پارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سماج وادی پارٹی کی وجہ سے
ہی اترپردیش میں بے روزگاری پائی جا رہی ہے۔ جسکی وجہ سے ہی بڑے پیمانہ پر
نوجوان طبقہ مہاراشٹرا ‘ آسام ‘ اور ہریانہ منتقل ہو رہا ہے۔